۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
افغانستان

حوزہ/ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، ایک لاکھ 98 ہزار 554 افغانستان جاچکے ہیں۔ بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ چمن بارڈر سے اب تک 66 ہزار غیر قانونی افراد افغانستان واپس گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، ایک لاکھ 98 ہزار 554 افغانستان جاچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چمن بارڈر سے اب تک 66 ہزار غیر قانونی افراد افغانستان واپس گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اب تک 9816 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، 632 گاڑیوں میں 1017 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی۔ جس کے بعد 6 نومبر تک کل 198,554 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔

حکومت پاکستان کا غیر قانونی طور پر مقیم ۱۱ لاکھ غیرملکیوں کے انخلاء کا فیصلہ

ذرائع ابلاغ کے مطابق، پاکستان میں جب سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈائوں کا آغاز ہوا۔ اس سے بلوچستان میں وہ افغان پناہ گزین بھی پریشان ہیں جن کے پاس اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یواین ایچ سی آر) کے پروف آف رجسٹریشن کارڈ اور افغان سیٹیزن شب کارڈ موجود ہیں۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایسے متعدد افغان پناہ گزین کا کہنا ہے کہ ’ہم حکومت پاکستان کے ہر فیصلے کا احترام کریں گے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں مناسب وقت دیا جائے تاکہ اگر یہاں ہمارا کوئی کاروبار یا گھربار ہے تو ہم اسے سمیٹ سکیں اور افغانستان میں اپنے لیے کسی ٹھکانے کا انتظام کر سکیں۔‘

حکومت پاکستان کا غیر قانونی طور پر مقیم ۱۱ لاکھ غیرملکیوں کے انخلاء کا فیصلہ

حکومت پاکستان کا غیر قانونی طور پر مقیم ۱۱ لاکھ غیرملکیوں کے انخلاء کا فیصلہ

دوسری طرف نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے صوبائی وزیر صحت کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ تمام افغان پناہ گزینوں کو تشویش میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے جن کے پاس پی او آر کارڈ یا پاکستان میں قیام کے لیے درکار دوسری قانونی دستاویز ہیں۔

جان محمد اچکزئی کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی ان لوگوں کے خلاف ہے جو غیر قانونی طورپرپاکستان میں مقیم ہیں جبکہ قانونی طورپرپاکستان میں رہائش پزیر افراد کو کچھ نہیں کہا جائے گا۔

جان محمد اچکزئی کے مطابق انھوں نے گزشتہ روزافغان ناظم الامورکو بھی ملاقات میں یہ بات بتائی تھی کہ جوبھی پی او آر کارڈ ہولڈرز ہیں ان کو خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی بلکہ ریاست پاکستان نے غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو بیدخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت پاکستان کا غیر قانونی طور پر مقیم ۱۱ لاکھ غیرملکیوں کے انخلاء کا فیصلہ

انھوں نے بتایا کہ جن پناہ گزینوں کے پی او آر کارڈ جعلی نہ ہوں اور وہ زائد المعیاد بھی ہوئے ہوں تو ان کے خلاف بھی کارروائی نہیں ہوں گی تاہم جنھوں نے جعلی پی اوآر کارڈ بنائے ہیں ان کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔

انھوں نے یہ بھی واضح کیا کہ قانونی طورپرمقیم لوگوں کو اگرکسی نے بھی تنگ یا ہراساں کرنے کی کوشش کی توان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی اورایسے کسی بھی شخص کے خلاف ہیلپ لائن پر شکایت کی جا سکتی ہے۔

افغانستان جانے والوں میں 300 افراد صوبہ سندھ سے نکالے گئے۔

انھوں نے کہا کہ سندھ میں رہائش پذیر 25 ہزار غیر قانونی افغان شہری بلوچستان کے راستے رضا کارانہ طور پر افغانستان چلے گئے ہیں جبکہ 200 غیر قانونی غیر ملکیوں کو بلوچستان میں گرفتار کیا گیا ہے۔کراچی سے بھی غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .